Connect with us

عالمی خبریں

ہاتھی نے لکڑی کا بڑا ٹکڑا مہارت سے پلر رکھ کر لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

Published

Share this news

ہاتھی کو  ذہین جانوروں میں سے ایک کہا جاتا ہے اور اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر کئی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے جو آپ کو اس حقیقت کا مکمل یقین دلائے گی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر میں موجود ہاتھی مہارت سے لکڑی کا  بڑا ٹکڑا  وہاں موجود ایک لکڑی کے ستون پر رکھ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہاتھی چڑیا گھر میں ایک لکڑی کا ٹکڑا  اپنی سونڈھ اور دانتوں کی مدد سے  اٹھاتا ہے اور قریب ہی موجود لکڑی کے ستون کی طرف آتا ہے۔

ہاتھی پلر کے پاس پہنچ کر لکڑی کے ٹکڑے کو  پلر پر رکھنے کی کوشش کرتا ہے  اور تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد  بلآخر  وہ اسے  مہارت  سے پلر پر اس طرح رکھ دیتا ہے کہ وہ اپنا توازن برقرار رکھتا ہے اور نیچے نہیں گرتا۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو سوئٹزر لینڈ کے بیسل چڑیا گھر کی ہے۔

اس ویڈیو کو 26 لاکھ سے زائد بار  دیکھا جا چکا ہے اور  ہاتھی کی ذہانت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News