Connect with us

Pakistan

وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم

Published

Share this news

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ  ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔

اب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *