Connect with us

تفریح

نادیہ حسین کی پلاسٹک سرجری کروانے والی خواتین پر تنقید

Published

Share this news

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے والی خواتین پر طنز کررہی ہیں۔

ماڈل اور نامور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے ویڈیو میں چہرے پر ایک فلٹر استعمال کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے کے خدوخال( ہونٹ ، آنکھیں، ناک) ضرورت سے زیادہ بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں کہ اچانک انہیں کیا ہوا۔

لیکن بعد میں پتا چلا کہ نادیہ حسین نے ویڈیو بنانے کے لیے ایک کیمرہ فلٹر کا استعمال کیا تھا جس کے باعث ان کا یہ حال ہوا۔

ویڈیو میں انہیں بتاتے دیکھا جاسکتا ہے کہ فلٹر اتنا بھی زیادہ نہیں ہونا چاہیے کہ انسان کا چہرہ ہی بدل جائے اور آنکھیں تو چلیں ابھی ٹھیک لگ رہی ہیں لیکن ہونٹ تو بالکل ہی خراب لگ رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ میں نے تو ہونٹوں کا ٹریٹمنٹ کروایا ہی نہیں تو یہ کیسے ہو گئے ایسے۔

اس کے علاوہ اس سے پہلے بھی نادیہ حسین کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جسے دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے ان کا چہرہ بالکل بدل گیا ہے۔

اس ویڈیو میں وہ خوب ہنستے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ آج تو مجھے سچی مچی مار پڑنے والی تھی، وہ ویڈیو بھی میں نے کر دی تھی اپلوڈ۔

اس ویڈیو کو ابھی تک سوشل میڈیا پر 68 ہزار ویوز مل چکے ہیں اور 871 افراد نے اسے لائک بھی کیا ہے۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News