Pakistan
ملک و قوم اور پارٹی مفاد میں استعفیٰ دیا، عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، عثمان بزدار
Published
1 year agoBy
admin
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد بیان جاری کردیا۔
لاہور: بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے، عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔
You may like
-
مرنے کا خوف ذہین سے نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان
-
ہفتے کی چھٹی بحال،سرکاری افسران کیلئے 40 فیصد فیول کٹوتی کی بھی منظوری
-
وزیراعظم کا سابق قبائلی علاقوں سے دریافت گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان علاقائی سالمیت، انسانی حقوق کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، بلاول بھٹو
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب میں شرکت
-
انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک خدانخستہ سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید
-
بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، اتفاق رائے سے چلنےکا عزم
-
عدالت کے دروازے سب ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں، چیف جسٹس
-
قومی اسمبلی اجلاس، زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم
Related posts

