Pakistan
مرنے کا خوف ذہین سے نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان
Published
10 months agoBy
admin
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے، روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔
ایک گھنٹے میں طے کرنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں، عراق افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوں،زیادہ آبادی والے ممالک کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے چاہئیں، بھارت نے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں، ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسیاں بنانی چاہیئں جو عوامی مفاد میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر روسی صدر پیوٹن کو اندازہ ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے تو وہ جنگ شروع نہ کرتے، اپنے خلاف ہونے والی سازش کا مجھے چھ ماہ قبل ہی پتہ چل گیا تھا، میں سوچتا تھا کہ یہ لوگ سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تیس سال تک حکومت کی اور ان کے خلاف بڑی تعداد میں کرپشن کیسز ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹنانے والی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے اور ان کے خلاف اربوں کے کرپشن کیسز ہیں، امید ہی نہیں تھی کہ ہماری حکومت کو بدل کر ملک کو مجرموں کے ہاتھ سونپ دے دیا جائے گا۔
جب ہماری حکومت ترقی کرنے لگی اور اوپر جانے لی تو اسے ختم کر دیا گیا۔
You may like
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب میں شرکت
-
انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک خدانخستہ سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید
-
بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، اتفاق رائے سے چلنےکا عزم
-
عدالت کے دروازے سب ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں، چیف جسٹس
-
قومی اسمبلی اجلاس، زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم
-
چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال میں لاہور جلسے میں جاؤں گا، عمران خان
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
-
غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، عمران خان
-
نئے قائد ایوان کیلئے شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع
Related posts

