Connect with us

Pakistan

قومی اسمبلی اجلاس، زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

Published

Share this news

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رکن زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھایا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکرم درانی سے ڈپٹی اسپیکر کا حلف لیا۔

زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی کرسی کا تقدس بحال کروں گا۔ میرا انتخابی حلقہ 12 لاکھ 67 ہزار آبادی پر مشتمل ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اور ایوان کے ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بلا مقابلہ منتخب کیا، عوام کی خدمت ہمیں وراثت میں ملی ہے اور میرے والد وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ میرے بھائی کم عمر ترین رکن اسمبلی بنے اور میں پورے ایوان سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس عہدے کا وقار بحال کروں گا۔

خیال رہے کہ زاہد اکرم درانی کے علاوہ کسی نے بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے جس کے باعث زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

نو منتخب حکومت کی طرف سے  زاہد اکرم درانی کو متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر لے لیے نامزد کیا گیا تھا۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *