Pakistan
غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، عمران خان
Published
1 year agoBy
admin
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں ہے۔
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور حکومت کی تشکیل و ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں ملزمان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا اور ملک میں بلا تاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے اور ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے۔ قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے جبکہ قوم بیرونی سازش اور خودمختاری پر کیے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔
پارٹی چیئرمین نے کہا کہ اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں ہے۔ جب بھی کسی ملک پر فیصلہ کن وقت آتا ہے تو قوم قیادت کی جانب دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں اور عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا۔ انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے کیونکہ عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں اور مینار پاکستان کا کل کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔
You may like
-
مرنے کا خوف ذہین سے نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان
-
ہفتے کی چھٹی بحال،سرکاری افسران کیلئے 40 فیصد فیول کٹوتی کی بھی منظوری
-
وزیراعظم کا سابق قبائلی علاقوں سے دریافت گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان علاقائی سالمیت، انسانی حقوق کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، بلاول بھٹو
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب میں شرکت
-
انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک خدانخستہ سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید
-
بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، اتفاق رائے سے چلنےکا عزم
-
عدالت کے دروازے سب ناقدین کیلئے بھی کھلے ہیں، چیف جسٹس
-
قومی اسمبلی اجلاس، زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم
Related posts

