Connect with us

Pakistan

خیر پورآتشزدگی: حکومت سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

Published

Share this news

خیبرپور ناتھن شاہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور جھلس کر زخمی ہونے والوں کو فی کس دو لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں متاثرین سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کیا۔وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اوراعلان کیا کہ متاثرین کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو کو ہدایت دی کہ فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جو آئندہ چھ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔سندھ کے وزیر بلدیات نے اعلان کیا کہ تمام متاثرین کو فوری طور پر نئے گھر فراہم کیے جائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف مقامات لگنے والی آگ سے چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جب کہ 200 سے زائد جانور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *