Connect with us

Health

جِلد کی ظاہری علامات جس میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے

Published

Share this news

درجہ ذیل میں چند جِلد سے متعلق علامات تحریر کی گئی ہیں جن کے مشاہدے میں آتے ہیں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔

خشک، پھٹی پھٹی جلد یا ہونٹ:

نیو یارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر روشنی راج کے مطابق خشک یا پھٹے پھٹے سے ہونٹ یا جلد پانی کی کمی کی انتباہی علامت ہے۔ یہ ایک زیادہ سنگین مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے جو پسینے کے غدود کے کام کو متاثر کرتا ہے، جیسے کہ ہائپوتھائیرائڈزم (تھائرائڈ ہارمون کی ناکافی سطح) یا ذیابیطس۔

تبدیلیِ رنگت:

میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر ملیکا مارشل نے بتایا کہ جلد کا پیلا پن خون کی کمی کی علامت ظاہر کرتا ہے۔ زرد رنگت جگر کی بیماری کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔

خارش اور دھبے:

ڈاکٹر روشنی راج کہتی ہیں کہ ہاضمے کے کچھ مسائل جلد پر بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ سرخ دھبوں کے مجموعے coeliac disease (پیٹ کی خودکار بیماری) کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب گال کی ہڈیوں پر اور ناک کے اوپر ’تتلی‘ کی شکل کے دانے lupus (خودکار بیماری) کی علامت ہو سکتے ہیں۔ الرجی، ایگزیما اور بعض انفیکشنز بھی چہرے پر خارش پیدا کرتے ہیں۔

آنکھوں کی سوجن:

بوجھل اور تھکی تھکی سی آنکھیں دائمی الرجی کی حالت کو ظاہر کرسکتی ہے، جو خون کی نالیوں کو پھیلا دیتی ہے اور ان کے رسنے کا سبب بنتی ہے۔ یہ حالت آنکھوں کے نیچے حساس جلد میں سوجن اور سیاہ ارغوانی رنگت پیدا کرتی ہے۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Popular News