Connect with us

عالمی خبریں

ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطہ، مسجد اقصٰی میں تشدد کی مذمت

Published

Share this news

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے  فون پر رابطہ کیا اور مسجد اقصٰی میں تشدد کی مذمت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطے میں مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی مذمت کی اور اسرائیلی صدر کو مسجد اقصٰی کو لاحق خطرات کے خلاف خبردار بھی کیا۔

ترک صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق اردوان نے اسرائیلی صدر کو بتایا کہ مسجد اقصیٰ پر گزشتہ دنوں صبح کی نماز کے بعد جنونی گروہوں نے دھاوا بولا اور  غزہ  میں کشیدگی پھیلنے سے بھی مسلمانوں کے غم میں اضافہ ہوا ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ  ایسی تصاویر پوری اسلامی دنیا میں جائز ردعمل کا باعث بنتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مسجد اقصٰی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کی اجازت نہ دی جائے،بابرکت جگہ اور ایام کی روحانیت اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Popular News