Connect with us

Pakistan

انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک خدانخستہ سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید

Published

Share this news

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں جبکہ ڈالر  200 کا ہونے جارہا ہے۔موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے ، موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔


Share this news
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.